مرغیوں کیلئے صاف پانی ۔۔ پانی کو صاف اور صحت بخش رکھنے کیلئے ۔۔ کلین آکسائیڈ گولیاں

مرغیوں کیلئے صاف پانی ۔۔ پانی کو صاف اور صحت بخش رکھنے کیلئے ۔۔ کلین آکسائیڈ گولیاں

پولٹری فارمنگ میں صاف پانی انتہائی اہم کردار ادا کرتا ہے کیونکہ یہی پانی ہاضمہ، قوتِ مدافعت اور مجموعی پیداوار کو متاثر کرتا ہے۔ اگر پانی آلودہ ہو تو یہ بیماریوں کے پھیلاؤ، کمزور نشوونما اور زیادہ اموات کا سبب بن سکتا ہے۔ اسی لیے کلین آکسائیڈ گولیاں  ایک جدید اور مؤثر حل کے طور پر استعمال کی جاتی ہیں جو پانی کو جراثیم سے پاک رکھتی ہیں اور فارم کی کارکردگی بہتر بناتی ہیں۔

 

کلین آکسائیڈ گولیاں کیا ہیں؟

Clean Oxide Tablets دراصل کلورین ڈائی آکسائیڈ (ClO2) پیدا کرنے والی گولیاں ہیں جو پانی کو صاف کرنے کیلئے استعمال ہوتی ہیں۔ یہ پانی میں حل ہو کر خطرناک بیکٹیریا، وائرس، فنگس اور دیگر جراثیم کو ختم کرتی ہیں۔ ایک 20 گرام کی گولی ہزاروں لیٹر پانی کو صاف کر سکتی ہے، اس لیے یہ ایک سستا اور آسان حل ہے۔

Clean Oxide - Poultry Water Disinfection Solution

پانی کی صفائی کیوں ضروری ہے؟

پانی اکثر بیماریوں کا پوشیدہ ذریعہ ہوتا ہے کیونکہ اس میں مختلف جراثیم موجود ہو سکتے ہیں۔ خطرناک بیماریوں کے جراثیم پانی کے ذریعے پھیلتے ہیں پائپ لائن میں بننے والی بائیو فلم سے محفوظ رکھتی ہے آلودہ پانی سے فیڈ کنورژن اور گروتھ متاثر ہوتی ہے کلین آکسائیڈ ان مسائل کو ختم کر کے پانی کو مکمل طور پر محفوظ بناتا ہے۔

 

کلین آکسائیڈ کے اہم فوائد

99.99% تک جراثیم کا خاتمہ (بیکٹیریا، وائرس، فنگس، الجی) چند منٹ میں اثرات ظاہر بائیو فلم کو ختم کرنا اور دوبارہ بننے سے روکنا پانی کے ذائقے اور خوشبو میں بہتری پرندوں کی پانی پینے کی مقدار میں اضافہ فیڈ کنورژن ریشو (FCR) میں بہتری

48 سے 72 گھنٹے تک جراثیم کش اثر ماحول دوست، محفوظ اور غیر زہریلی پروڈکٹ انفلوئنز، این ڈی اور آئی بی کے خلاف مؤثر حل

پولٹری کی کارکردگی پر اثرات

کلین آکسائیڈ گولیوں کے استعمال سے فارم کی مجموعی کارکردگی بہتر ہوتی ہے: پانی کا استعمال بڑھتا ہے خوراک کا بہتر استعمال ہوتا ہے بیماریوں کی شرح کم ہوتی ہے اموات میں کمی آتی ہے گروتھ اور پیداوار میں اضافہ ہوتا ہے

 

لین آکسائیڈاور عام کلورین میں فرق

روایتی کلورین کے مقابلے میں کلین آکسائیڈ زیادہ مؤثر اور محفوظ ہے: بائیو فلم پر بہتر کنٹرول نقصان دہ باقیات (Residues) نہیں بنتے مختلف pH میں مؤثر رہتا ہے پانی کے ذائقے کو بہتر بناتا ہے پرندوں اور ورکرز کیلئے زیادہ محفوظ ہے

 

 کلین آکسائیڈ گولیاں کے استعمال کا طریقہ

Clean Oxide کو استعمال کرنے کیلئے پہلے سٹاک سلوشن تیار کیا جاتا ہے۔ ایک گولی کو 1 لیٹر پانی میں حل کریں۔ ایک صاف پلاسٹک کی بوتل لیں (بہتر ہے کہ گہرے رنگ کی ہو)۔ اس میں ایک لیٹر صاف پانی ڈالیں۔ اب اس میں Clean Oxide کی ایک گولی شامل کریں۔ اس سے 0.2% (2000 ppm) کلورین ڈائی آکسائیڈ کا اسٹاک سلوشن تیار ہو جائے گا۔ بوتل

کو اچھی طرح بند کریں۔ یہ محلول 45 دن تک قابلِ استعمال رہتا ہے۔

مقدار اور استعمال

مسلسل پانی کی صفائی کیلئے 0.3 – 0.5 ppm ایک گولی 4000 سے 7000 لیٹر پانی کیلئے یا 140 سے 250 ملی لیٹر سٹاک سلوشن 1000 لیٹر پانی میں

بائیوفلم ختم کرنے کیلئے1 – 5 ppm ایک گولی 400 سے 2000 لیٹر پانی کیلئے یا 500 سے 2500 ملی لیٹر اسٹاک سلوشن 1000 لیٹر پانی میں

آلات، فرش کی صفائی اور انڈوں کی دھلائی کیلئے 40 ppm ایک گولی 50 لیٹر پانی میں یا 5 گولیاں 250 لیٹر پانی میں (6–8 گھنٹے بعد استعمال کریں)

عام فارم ڈس انفیکشن (اسپرے/فوگنگ) کیلئے 50 – 100 ppm ایک گولی 20 سے 40 لیٹر پانی میں یا 250 ملی لیٹر اسٹاک سلوشن 5–10 لیٹر پانی میں

سخت سطحوں کی صفائی200 ppm ایک گولی 100 لیٹر پانی میں یا 12.5 ملی لیٹر اسٹاک سلوشن 1 لیٹر پانی میں