پرو وائیٹا سی ۔ لائیوسٹاک اور پولٹری میں سٹریس کا مکمل حل ۔۔ مویشیوں اور مرغیوں کیلئے وٹامن سی
پولٹری اور لائیوسٹاک فارمنگ میں گرمی، بیماری، خوراک کی تبدیلی اور مینجمنٹ کے مسائل کی وجہ سے جانور اور پرندے اکثر سٹریس کا شکار ہو جاتے ہیں۔ اس سٹریس کی وجہ سے پیداوار کم ہوتی ہے، قوتِ مدافعت کمزور ہوتی ہے اور اموات میں اضافہ ہو سکتا ہے۔ ایسے حالات میں پرو وائیٹا سی (Pro Vit C) ایک مؤثر غذائی سپلیمنٹ ہے جو سٹریس کو کم کر کے جانوروں اور پرندوں کی کارکردگی بہتر بناتا ہے۔
یہ ایک واٹر سولیوبل سپلیمنٹ ہے جس میں وٹامن سی، سوربیٹول اور ڈیکسٹروز شامل ہوتے ہیں۔ یہ سٹریس کے دوران جسم کو مضبوط بناتا ہے، توانائی فراہم کرتا ہے اور پیداوار کو برقرار رکھنے میں مدد دیتا ہے۔
پرو وائیٹا سی کن جانوروں کیلئے ہے؟
یہ سپلیمنٹ پولٹری (برائلر، لیئر، بریڈر) کے ساتھ ساتھ گائے، بھینس، بھیڑ، بکری،اور بچھڑے کیلئے مفید ہے
PRO-VIT ; A Smart Nutritional Solution for Stress Management in Poultry and Livestock
سٹریس کیوں نقصان دہ ہے؟
جب جانور یا پرندے سٹریس میں ہوں تو: خوراک کم کھاتے ہیں گروتھ متاثر ہوتی ہے دودھ، گوشت اور انڈوں کی پیداوار کم ہو جاتی ہے قوتِ مدافعت کمزور ہو جاتی ہے بیماریوں اور اموات کا خطرہ بڑھ جاتا ہے
پرو وائیٹا سی کیسے کام کرتا ہے؟
پرو وائیٹا سی (Pro Vit C)کے اجزاء مل کر جسم کو سٹریس سے بچاتے ہیں: وٹامن سی: قوتِ مدافعت بڑھاتا ہے اور جسم کو نقصان سے بچاتا ہے سوربیٹول: جگر کو مضبوط کرتا ہے اور میٹابولزم بہتر بناتا ہے ڈیکسٹروز: فوری توانائی فراہم کرتا ہے
اہم فوائد
سٹریس کو کم کرتا ہے (گرمی، ویکسین، ٹرانسپورٹ وغیرہ) قوتِ مدافعت بہتر بناتا ہے وزن انڈوں کی پیداوار بہتر کرتا ہے اموات میں کمی لاتا ہے ہڈیوں اور انڈے کے چھلکے کو مضبوط بناتا ہے بیماری کے بعد جلد ریکوری میں مدد دیتا ہے
پرو وائیٹا سی کب استعمال کریں؟
گرمی کے موسم میں ویکسین سے پہلے اور بعد ٹرانسپورٹ کے دوران بیماری یا کمزوری کی حالت میں خوراک یا ماحول کی تبدیلی پر
استعمال کا طریقہ
پولٹری: 1 گرام 10 لیٹر پانی میں بڑے جانور: 1 گرام فی 100 کلو وزن دورانیہ: 3 سے 5 دن




