سالمونیلا ویکسین — پرائمن سالمونیلا ٹی ویکسین — پولٹری میں سالمونیلا ٹائیفی میوریم سے بچاؤ
پولٹری فارمز میں Salmonella Typhimurium ایک عام اور خطرناک بیماری ہے۔ یہ برائلر، لیئر اور بریڈر پرندوں کو متاثر کرتی ہے۔ اس کے علاوہ یہ انسانی صحت کیلئے بھی خطرہ بن سکتی ہے۔ اسی لئے اس بیماری کا مؤثر کنٹرول بہت ضروری ہے۔ پرائمن سالمونیلا ٹی ویکسین، پولٹری میں سالمونیلا ٹائیفی میوریم سے بچاؤ کیلئے سالمونیلا ویکسین ہے۔ یہ پولٹری ویکسین لیئراور بریڈر میں انتہائی مئوثر ہے ۔
Primun Salmonella T – Effective Control of Salmonella Typhimurium in Poultry
سالمونیلا ٹائیفی میوریم کیا ہے؟
یہ بیکٹیریا زیادہ تر پرندوں کے نظامِ ہضم کو متاثر کرتا ہے۔ بعد میں یہ جگر، تلی اور آنتوں تک پھیل سکتا ہے۔ اکثر اوقات پرندے بیمار نظر نہیں آتے، لیکن پھر بھی جراثیم پھیلاتے رہتے ہیں۔
اس کے نتیجے میں:
وزن میں کمی آتی ہے
فیڈ کنورژن خراب ہوتی ہے
فارم میں جراثیم تیزی سے پھیلتے ہیں
پرائمن سالمونیلا ٹی کیا ہے؟
Primun Salmonella T ایک لائیو اٹینیویٹڈ پولٹری ویکسین ہے جو خاص طور پر لیئر اور دیگر لانگ سائیکل پرندوں کیلئے تیار کی گئی ہے۔ یہ سالمونیلا ویکسین کے خلاف مضبوط قوتِ مدافعت پیدا کرتی ہے۔
پرائمن سالمونیلا ٹی کے فوائد
سالمونیلا کے پھیلاؤ کو کم کرتی ہے
جسمانی اعضاء میں بیکٹیریا کی تعداد گھٹاتی ہے
فارم میں بیماری کے دباؤ کو کم کرتی ہے
یہ ویکسین برائلر فارمز میں بھی فائدہ مند ہے
اس ویکسین کی خاص بات یہ ہے کہ اسے فیلڈ اسٹرین سے الگ پہچانا جا سکتا ہے، جس سے بیماری کی نگرانی آسان ہو جاتی ہے۔




