کولی سول پاؤڈر  — مرغیوں کیلئے کولسٹین سلفیٹ 

 کولی سول پاؤڈر  — مرغیوں کیلئے کولسٹین سلفیٹ

پولٹری فارم میں آنتوں کی بیماریاں جیسے سالمونیلا، ایکولائی وغیرہ اکثر پیداوار کو متاثر کرتی ہیں، جس سے وزن کم، فیڈ کا ضیاع اور اموات میں اضافہ ہوتا ہے۔ ایسے مسائل کے حل کیلئے کولی سول پاؤڈر ایک مؤثر دوا ہے جو خاص طور پر آنتوں کے انفیکشن کے علاج کیلئے استعمال ہوتی ہے۔ کولی سول پاؤڈر پانی میں حل ہونے والی مرغیوں کیلئے اینٹی بائیوٹک ہے جس میں کولسٹین سلفیٹ شامل ہوتا ہے۔ یہ یہ پولٹری اینٹی بائیوٹک سیدھا آنتوں میں کام کرتی ہے اور وہیں جراثیم کو ختم کرتی ہے جہاں بیماری موجود ہوتی ہے۔اس لیے یہ پولٹری کیلئے کولسٹین سلیفیٹ کا اثر تیز اور بہتر ہوتا ہے۔

COLISOL Powder – A Powerful and Targeted Solution for Gastrointestinal Infections in Poultry

 

کن بیماریوں میں مفید ہے؟

ایکو لائی E. coli انفیکشن سالمونیلاSalmonellaانفیکشن دست اور آنتوں کی بیماریاں کمزور گروتھ اور خراب فیڈ کنورژن

Colisol Powder - Poultry Gut Infection Treatment  

کولی سول پاؤڈر کے اہم فوائد

جراثیم کو تیزی سے ختم کرتا ہے آنتوں میں براہ راست اثر کرتا ہے ہاضمہ بہتر بناتا ہے فیڈ کنورژن ریشو (FCR) بہتر کرتا ہے اموات میں کمی لاتا ہے فارم کی پیداوار اور منافع بڑھاتا ہے

 

کولی سول پاؤڈر دوا کیسے کام کرتی ہے؟

یہ پولٹری اینٹی بائیوٹک بیکٹیریا کی دیوار کو نقصان پہنچا کر انہیں ختم کرتی ہے۔ چونکہ یہ جسم میں کم جذب ہوتی ہے، اس لیے زیادہ مقدار آنتوں میں ہی رہتی ہے اور وہیں مؤثر طریقے سے انفیکشن کو کنٹرول کرتی ہے۔

 

کولی سول پاؤڈر کے استعمال کا طریقہ

1 گرام دوا 10 لیٹر پانی میں ملا کر 4–5 دن تک دیں یا 100 گرام دوا 1000 لیٹر پانی میں استعمال کریں ہر روز تازہ دوا ملا پانی تیار کریں

 

کب استعمال کریں؟

جب پرندوں میں دست ہوں جب ایکولائی اور سالمونیلا کا شک ہو جب گروتھ کم ہو رہی ہو جب لیٹر گیلا ہو جب پرندے سٹریس میں ہوں